اتحاد کی طرف سے حوثیوں کے میزائل داغنے والوں کا نشانہ
ریاض: "الشرق الاوسط” یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کل صعدہ گورنریٹ میں ان عناصر کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے پرسو بیلسٹک میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع جازان علاقہ کو نشانہ بنانے کے لئے منصوبہ بنا […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کل صعدہ گورنریٹ میں ان عناصر کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے پرسو بیلسٹک میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع جازان علاقہ کو نشانہ بنانے کے لئے منصوبہ بنا کر اسے نافذ کیا تھا اور سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز کی طرف سے اسے برباد کئے جانے کے بعد اس کے اجزاء کے گرنے کی وجہ سے ایک یمنی شخص کی شہادت ہو گئی ہے اور اتحاد ایک بیان میں مزیر کہا کہ اجزاء کے گرنے کی وجہ سے گیارہ شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اتحاد نے کہا کہ یہ فوجی کاروائی انسانی بین الاقوامی قانون کے مطابق کی گئی ہے اور اس بات پر سختی کے ساتھ زور دیا کہ وہ ایران کے تابع حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے ہونے والے دہشت گردی پر مشتمل مجرمانہ کاموں کے خلاف تمام کاروائیاں کرے گا اور ان کے مجرمانہ کاموں میں بچوں کو فوج میں بھرتی کرنا، جنگ کے میدان میں انہیں استعمال کرنا اور اپنے دہشت گرد کاموں کے کئے انہیں اپنا آلہ اور سایہ بنانا ہے اور اتحاد نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل داغنے کے ذمہ دار دہشت گرد عناصر، ان کے رہنماء اور شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو ضرور اپنے کاموں کا بدلہ ملے گا۔
اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پرسو اعلان کیا ہے کہ ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن کے اندر عمران نامی گورنریٹ سے سعودی عرب کی سمت حوثی میلیشیاؤں کی طرف داغے جانے واکے میزائل کو مانیٹر کیا ہے اور اس کا مقصد شہریوں سے بھرے رہائشی علاقہ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا تھا۔
جمعہ – 28 ذی قعدہ 1439 ہجری – 10 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14500)