پہلا صفحہ

عراق میں نصف زراعتی زمینیں خشکی کی شکار

بغداد: "الشرق الاوسط” کل عراق کی زراعتی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے اندر بیج بوئی جانے والی زمینوں کی مسافت گذشتہ سال کے مقابلہ میں خشکی اور دجلہ وفرات کے سوکھنے کی وجہ سے آدھی کم ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے […]

عراق میں نصف زراعتی زمینیں خشکی کی شکار

بغداد:  "الشرق الاوسط”

کل عراق کی زراعتی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے اندر بیج بوئی جانے والی زمینوں کی مسافت گذشتہ سال کے مقابلہ میں خشکی اور دجلہ وفرات کے سوکھنے کی وجہ سے آدھی کم ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کی کمی سے قطع نظر خشکی کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ وجہ دجلہ وفرات میں گرنے والی نہروں کو ترکی اور ایران کے ذریعہ کاٹنا اور انہیں دوسری سمت موڑ دینا ہے اور اسی طرح ترکی نے نہر دجلہ پر براہ راست الیسو نامی ڈیم چالو کیا ہے اور اس کی وجہ سے عراق کے اندر کھیتوں کے سلسلہ میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے اثرات زندگی کے مختلف شعبوں میں ظاہر ہو رہے ہیں اور اس معاملہ نے اہل عراق کے غصہ اور ان کی پریشانیوں کو بھڑکا دیا ہے اور اس کی وجہ سے حکومت بھی بے چین ہے کیونکہ وہ خود بجلی کی کمی کا شکار ہے۔

اتوار – 23 ذی قعدہ 1439 ہجری – 05 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14495)