پہلا صفحہ

قتل کے منصوبوں کے بعد اسکندنافیہ ممالک کی طرف سے ایران کو دھمکی

لندن: عادل السالمی گذشتہ ہفتہ ڈنمارک کے اندر ایرانی حکومت کے احواز سے تعلق رکھنے والے مخالف سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کے منصوبہ کا ناکام ہونے کے بعد کل اسکنڈنافیہ ممالک نے ایران سخت لہجہ میں آگاہ کیا ہے اور اسی کے ساتھ نرویج حکومت نے اس منصوبہ کے پیش […]

قتل کے منصوبوں کے بعد اسکندنافیہ ممالک کی طرف سے ایران کو دھمکی

لندن: عادل السالمی

گذشتہ ہفتہ ڈنمارک کے اندر ایرانی حکومت کے احواز سے تعلق رکھنے والے مخالف سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کے منصوبہ کا ناکام ہونے کے بعد کل اسکنڈنافیہ ممالک نے ایران سخت لہجہ میں آگاہ کیا ہے اور اسی کے ساتھ نرویج حکومت نے اس منصوبہ کے پیش نظر اپنے ملک کے اندر موجود ایرانی سفیر کو مدعو کیا ہے۔

باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پورے سال کے دوران یوربی انٹیلیجنس اداروں نے یورپ کے اندر ایرانی انٹیلیجنس کی طرف سے مخالف شخصیات کو قتل کرنے کی کم سے کم دسیوں کوششوں کو ناکام کر دیا ہے اور ان مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے منسلک ایک تیس سالہ مشتبہ انجینئر کا تعلق ایرانی انٹیلیجنس سے تھا۔

اسکنڈنافیہ ممالک نے کل اپنے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ اس ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈنمارک نے ایسی معلومات پیش کی ہے جن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس منصوبہ میں ایرانی انٹیلیجنس کا ادارہ ملوث ہے اور ان ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈنمارک کے ساتھ ایرانی دھمکی کے سامنے کھڑے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 23 صفر 1440 ہجری – 02 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14585]