روحانی کی طرف سے اپنے شہریوں کو سخت وقت سے آگاہ
لندن: "الشرق الاوسط” ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے شہریوں کو آئندہ اتوار کے امریکہ کی طرف سے نئی پابندیوں کے آغاز کے وقت پیدا ہونے والے سخت وقت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی وسعت کے بقدر لوگوں […]

لندن: "الشرق الاوسط”
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے شہریوں کو آئندہ اتوار کے امریکہ کی طرف سے نئی پابندیوں کے آغاز کے وقت پیدا ہونے والے سخت وقت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی وسعت کے بقدر لوگوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔
ایران کی ریڈیو اور ٹیلیویزن کارپوریشن نے نقل کیا ہے کہ روحانی نے ایرانی تیل کی آمدنی کو نشانہ بنانے والی آئندہ امریکی پابندیوں کو نئے ظلم کا نام دیا ہے لیکن انہوں نے شدت کے ساتھ کہا ہے کہ ان کی حکومت اس سے ڈرنے والی نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عوام نے گذشتہ دنوں میں سخت اوقات کا سامنا کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ کے چند ماہ بھی ذرا سخت ہوں گے لیکن حکومت ان مشکلات کو کم کرنے کے لئے اپنی ساری طاقت لگا دے گی اور ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اس سال چار نومبر کو امریکیوں کی طرف سے نئے ظلم کا مشاہدہ کیا جائے گا لیکن عوام یہ یقین کر لیں حکومت امریکی دھمکیوں سے ذرا بھی ڈر محسوس کرنے والی نہیں ہے۔ (۔۔۔)
جمعرات 22 صفر 1440 ہجری – 01 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14584]