امريكہ

سات سو ادارے اور افراد امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن: معاذ العمری کل واشنگٹن نے سرکاری طور پر پرزور انداز میں کہا کہ وہ پیر کے دن سے ان پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دے گا جو اس نے تہران کے ساتھ سنہ 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدہ کے بعد ہٹا لیا تھا اور اسی معاہدہ سے امریکی […]

سات سو ادارے اور افراد امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن: معاذ العمری

کل واشنگٹن نے سرکاری طور پر پرزور انداز میں کہا کہ وہ پیر کے دن سے ان پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دے گا جو اس نے تہران کے ساتھ سنہ 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدہ کے بعد ہٹا لیا تھا اور اسی معاہدہ سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چھ ماہ پہلے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسٹیوین منوشین نے اعلان کیا کہ سات سو اداروں یا افراد کو امریکہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور یہ بھی کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ مال وذر منتقل کرنے کی بین الاقوامی سویفٹ نظام سے پابندیوں کی شکار ایرانی مالی اداروں کا بائکاٹ کرنا چاہتا ہے۔

یہ نئی پابندیاں تمام ممالک یا اداروں یا غیر ملکی کمپنیوں امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دے گی اگر وہ ایرانی تیل خریدنے کے سلسلہ میں قدم اٹھائیں گے یا ایرانی کرنسی کے ساتھ تعامل کریں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ 24 صفر 1440 ہجری – 03 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14586]