پہلا صفحہ

عفادلہ نامی خاندان کے شیخ کے پراسرار قتل کے بعد رقہ میں کشیدگی

انقرہ: سعید عبد الرازق رقہ – لندن: "الشرق الاوسط” کل رقہ کے اندر شہر کے مشرقی علاقہ میں واقع النور نامی مسجد کے قریب اپنی گاڑی میں داخل ہوتے ہوئے عفادلہ نامی ایک بڑی فیملی کے شیخ بشیر فیصل الہویدی کو گولی کے ذریعہ پراسرار قتل کے بعد کشیدگی کی فضا […]

عفادلہ نامی خاندان کے شیخ کے پراسرار قتل کے بعد رقہ میں کشیدگی

انقرہ: سعید عبد الرازق رقہ – لندن: "الشرق الاوسط”

کل رقہ کے اندر شہر کے مشرقی علاقہ میں واقع النور نامی مسجد کے قریب اپنی گاڑی میں داخل ہوتے ہوئے عفادلہ نامی ایک بڑی فیملی کے شیخ بشیر فیصل الہویدی کو گولی کے ذریعہ پراسرار قتل کے بعد کشیدگی کی فضا عام ہو گئی ہے۔

داعش سے آزاد ہونے کے بعد شہر پر کنٹرول کرنے والی عرب اور کرد پر مشتمل شام کی ڈیموکریٹک فورسز کے ذرائع نے ذکر کیا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ رقہ شہر میں نور نامی سڑک پر اپنی گاڑی میں ایک شخص مقتول پڑا ہوا ہے اور دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ جسم شیخ بشیر کا ہے اور انہیں دو گولی لگی جس کی وجہ سے ان کی وفات ہوئی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 25 صفر 1440 ہجری – 04 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14587]