خادم حرمین کی طرف سے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال
ریاض: "الشرق الاوسط” کل ریاض میں یمامہ محل کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا استقبال کیا اور اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کے میدانوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور اس […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل ریاض میں یمامہ محل کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا استقبال کیا اور اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کے میدانوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور اس کے علاوہ ان دونوں نے ملک کے نئے مسائل کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی۔
اس ملاقات میں برطانیہ کے اندر سعودی عرب کے سفیر شہزادہ محمد ابن نواف ابن عبد العزیز، پارلیمنٹ کے رکن وزیر ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر خارجہ عادل الجبیر، سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر سائمون کولیس اور یمن میں برطانیہ کے سفیر مائکل ارون شریک تھے۔
دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر دفاع نائب وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز نے کل ریاض میں برطانوی خاتون وزیر اعظم ٽریزا مائی کے خاص سفیر سائمون میکڈونالڈ سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں تعلقات کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔(۔۔۔)
منگل 05 ربیع الاول 1440 ہجری – 13 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14595]