پہلا صفحہ

مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ

قاہرہ: سوسن ابو حسین ٹیونس: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے عرب کی قومی سلامتی کی حمایت اور علاقہ کے ممالک کے معاملات میں خارجی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے۔ […]

مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ

قاہرہ: سوسن ابو حسین ٹیونس: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے عرب کی قومی سلامتی کی حمایت اور علاقہ کے ممالک کے معاملات میں خارجی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے۔

شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے قاہرہ کا دو دن کا دورہ اختتام پذیر ہوا اور انہوں نے وہاں سے ٹیونس کے سرکاری دورہ کا رخ کیا ہے اور وہ وہاں سدر الباجی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے سعودی عرب اور ٹیونس کے درمیان موجودہ تاریخی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیونس میں رکے بغیر شمالی افریقہ کا دورہ کرنا ناممکن ہے۔۔۔ ٹیونس کی عوام سعودی عرب کی عوام کے نزدیک بہت ہی عزیز ہیں اور ٹیونس کے صدر نے پرزور انداز میں کہا کہ ریاض کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات تاریخی اور قدیم ہیں اور اس کا سرا اس کے بانی شاہ عبد العزیز ابن عبد الرحمن آل سعود کے دور سے ملتا ہے اور کل شام شہزادہ محمد ابن سلمان نے وہاں سے گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اجنٹینا کا سفر کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں ٹیونس کے وزیر خارجہ خمیس الجہیناوی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کیا کہ شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے ان کے ملک کا دور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس دورہ کا جو استقبال کیا گیا ہے اس پتہ چلتا ہے کہ ستر سال پہلے ٹیونس اور سعودی عرب کے درمیان شروع ہونے والے تعلقات کتنے قدیم ہیں کیونکہ اس وقت سعودی عرب نے فرانسیسی سامراج کے خلاف ٹیونس کے قومی ازادی والی تحریک کی سیاسی او مادی دونوں اعتبار سے مدد کیا تھا اور لیڈر الحبیب بورقیبہ کا اپنے یہاں استقبال بھی کیا تھا۔

منگل 20 ربیع الاول 1440 ہجری – 28 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14510]