پہلا صفحہ

گروپ 20 سربراہی اجلاس۔۔۔ عالمی تجارت کی اصلاح کے سلسلہ میں معاہدہ

بیوئنس آئرس: "الشرق الاوسط” کل ارجنٹینا کی دار الحکومت بیوئنس آئرس میں منعقدہ گروپ 20 کا سربراہی اجلاس ختامی بیان کے ذریعہ اختتام پذیر ہوا اور اس اجلاس کا سب سے نمایاں بند عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاح کی ضرورت کے سلسلہ میں معاہدہ کرنا تھا تاکہ کوئی فریق تھوڑا تنازل […]

گروپ 20 سربراہی اجلاس۔۔۔ عالمی تجارت کی اصلاح کے سلسلہ میں معاہدہ

بیوئنس آئرس: "الشرق الاوسط”

کل ارجنٹینا کی دار الحکومت بیوئنس آئرس میں منعقدہ گروپ 20 کا سربراہی اجلاس ختامی بیان کے ذریعہ اختتام پذیر ہوا اور اس اجلاس کا سب سے نمایاں بند عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاح کی ضرورت کے سلسلہ میں معاہدہ کرنا تھا تاکہ کوئی فریق تھوڑا تنازل اختیار کرے اور ایسا ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سمجھا تھا جنہوں نے اس تنظیم پر تنقید کیا تھا۔

اجلاس کے دوسرے دن سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان اور شرکت کرنے والے ممالک کے وفود اور حکمراں کے ساتھ وسیع پیمانہ پر ملاقاتیں ہوئیں اور انہوں نے اس مناسبت سے روسی صدر ولادیمیئر پوٹن چین کے صدر چی جینپنگ ارجنٹینا کے صدر موریشیو میکری اٹلی کے وزیر اعظم جوزی کونٹی اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوتریچ کے ساتھ ملاقاتیں کی۔

چین کے صدر نے شہزادہ محمد ابن سلمان کے سامنے اس بات کی تاکید کی کہ سعودی عرب میں امن واستقرار خلیج کی ترقی اور اس کے آگے بڑھنے کے سلسلہ میں بنیاد ہے اور چین سماجی اصلاح اور معاشی ترقی کے سلسلہ میں ریاض کی مدد سختی کے ساتھ کرے گا۔

اختتامی بیان میں بتایا گیا کہ مختلف فریق پر مشتمل تجارتی انتظامیہ ترقی اور کام کے مواقع کے سلسلہ میں اپنے مقاصد پوری نہیں کر پا رہی ہے اور اس اجلاس میں عالمی تجارتی تنظیم کی ضروری اصلاح کے سلسلہ میں مدد کی گئی ہے اور واشنگٹن نے اس مقابلہ میں تنازل اختیار کیا ہے اور بیان میں شدت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے علاوہ گروپ 20 کے تمام اراکین ممالک پر ضروری ہے کہ وہ ماحول کی تبدیلی کے سلسلہ میں پیرس معاہدہ کے مقاصد کی مدد کریں۔(۔۔۔)

اتوار 24 ربیع الاول 1440 ہجری – 02 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14614]