ٹرمپ کی طرف سے سعودی عرب اور امریکہ اتحاد کی فورسز پر زور
واشنگٹن: معاذ العمری امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان واقع اتحاد کی بہت اہمیت ہے کیونکہ انہوں نے کل روئٹر ایجنسی کی طرف سے نشر کردہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد […]

واشنگٹن: معاذ العمری
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان واقع اتحاد کی بہت اہمیت ہے کیونکہ انہوں نے کل روئٹر ایجنسی کی طرف سے نشر کردہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان ایک لیڈر ہیں اور ان کا ملک ریاستہائے متحدہ امریکہ کا حلیف ہے۔
ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلہ میں اپنے ملک کا موقف ازسر نو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ہیں۔
اسی طرح امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کل امریکہ کی فوکس نامی چینل کے ساتھ ہونے والے انٹرویو میں اشارہ کیا کہ علاقائی امن وسلامتی، ایران کے حملہ اور علاقہ میں اس کی مداخلت کو روکنے اور دہشت گردی وانتہاء پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات بہت اہم ہیں۔
جمعرات 05 ربیع الثانی 1440 ہجری – 13 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14625]