امريكہ

واشنگٹن: مشرقی فرات اور منبج ریڈ لائن ہے

انقرہ: سعید عبد الرازق ۔ لندن: الشرق الاوسط امریکہ کے ذمہ داروں نے انقرہ کے ہمنواء شامی مخالفین کے فوجی اور سیاسی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ مشرقی نہر فرات کا علاقہ اور منبج شہر دونوں امریکی فوج کے لئے ریڈ لائن ہیں۔ داعش کے خلاف جنگ […]

واشنگٹن: مشرقی فرات اور منبج ریڈ لائن ہے

انقرہ: سعید عبد الرازق ۔ لندن: الشرق الاوسط

امریکہ کے ذمہ داروں نے انقرہ کے ہمنواء شامی مخالفین کے فوجی اور سیاسی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ مشرقی نہر فرات کا علاقہ اور منبج شہر دونوں امریکی فوج کے لئے ریڈ لائن ہیں۔

داعش کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کے ہمنوا شام کی ڈیموکریٹک فورسزسے بنی عوام کی حمایتی کرد یونٹس کے خلاف شمالی شام میں ترکی کی طرف سے کئے جونے والے فوجی حملہ کے اشارہ کے بعد امریکہ اور ترکی دونوں فریق کے درمیان سیاسی اور فوجی رابطے ان دو دنوں کے دوران کافی ہو چکے ہیں۔

لیکن امریکہ کے ذمہ داروں نے شام کی قومی مخالف اتحاد اور آزاد فورسز کو بتایا ہے کہ اس کاروائی میں اتحاد اور آزاد فورسز کی طرف سے کسی بھی قسم کی شرکت کا مطلب ریاستہائے متحدہ اور اتحاد کے فورسز ہر حملہ کرنا ہوگا اور اس کا مطلب براہ راست اس کے ساتھ ٹکرانا ہوگا اور امریکہ کی فورسز اور شام کی ڈیموکریٹک فورسز ایک دوسرے کے ساتھ ضم ہیں لہذا اتحاد اور امریکہ کی فورسز کو نشانہ بنائے بغیر شام کی ڈیموکریٹک فورسز پر حملہ کرنا ناممکن ہے اور امریکہ کے ذمہ داروں نے آگاہ کیا ہے کہ جب ہاتھی ناچے تو اس وقت تم کو میدان سے دور رہنا چاہئے۔

تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر کے سفیر بریٹ میکگورک نے پرزور انداز میں کہا کہ ترکی کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی حکمت پر مبنی نہیں ہوگی۔(۔۔۔)

اتوار 08 ربیع الثانی 1440 ہجری – 16 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14628]