عباس: آنے والا معاملہ خطرناک اور میں خائن بن کر نہیں جاؤں گا
قاہرہ: سوسن ابو حسین کل دار الحکومت قاہرہ میں وفاقی محل کے اندر ہونے والے مذاکرات میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ان کے ہم منصب محمود عباس کے درمیان فلسطینی مصالحت کے معاملہ پر ہی گفتگو ہوتی رہی اور دونوں فریق نے سامنے آنے والے چیلنجز کے سایہ […]

قاہرہ: سوسن ابو حسین
کل دار الحکومت قاہرہ میں وفاقی محل کے اندر ہونے والے مذاکرات میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ان کے ہم منصب محمود عباس کے درمیان فلسطینی مصالحت کے معاملہ پر ہی گفتگو ہوتی رہی اور دونوں فریق نے سامنے آنے والے چیلنجز کے سایہ میں فلسطینی مسئلہ سے متعلق موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں گفتگو کی اور اسی طرح انہوں نے بین الاقوامی محفلوں میں فلسطینی موقف کی مدد کے سلسلہ میں عرب کردار کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی ہے۔
اس سے قبل ابو مازن نے پرسو شام قاہرہ میں السیسی کے ساتھ مصر کے بڑے صحافیوں اور تیذیب یافتہ لوگوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں علاقہ کے اندر ہونے والے نئے مسائل سے باخبر کیا ۔
قاہرہ میں فلسطین کے سفارت خانہ کے بیان کے مطابق عباس نے کہا کہ آنے والا معاملہ خطرناک ہے اور میں اپنی زندگی خیانت کے ساتھ ختم نہیں کروں گا اور میرے پاس جنگ کرنے کے لئے ہتھیار بھی نہیں ہے لیکن میں یہ کہ سکتا ہوں کہ نہیں اور میرے پاس عوام ہے جو نہیں کہ سکتی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 29 ربیع الاول 1440 ہجری – 06 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14649]