پہلا صفحہ

عباس کی طرف سے غزہ حوالہ کرنے کے سلسلہ میں حماس کو مجبور کرنے کے لئے سخت کاروائیاں

رام اللہ: کفاح زبون فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ پٹی میں تحریک حماس کے اثر ورسوخ کا کم کرنے یا غزہ پٹی حوالہ کرنے کے سلسلہ میں اس کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے الشرق الاوسط سے کہا ہے کہ […]

عباس کی طرف سے غزہ حوالہ کرنے کے سلسلہ میں حماس کو مجبور کرنے کے لئے سخت کاروائیاں

رام اللہ: کفاح زبون

فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ پٹی میں تحریک حماس کے اثر ورسوخ کا کم کرنے یا غزہ پٹی حوالہ کرنے کے سلسلہ میں اس کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے الشرق الاوسط سے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے کہا کہ اب کھیل ختم ہو چکا ہے اور اپنے مصری ہم منصب عبد الفتاح السیسی کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ہے اور ان فیصلوں میں رفح نامی سرحدی گذرگاہ سے حکومتی اہلکار کو ہٹا لینے کا فیصلہ بھی شامل ہے اور ذرائع نے مزید کہا کہ صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر چیز یا کچھ بھی نہیں کے شعار کے دائرہ میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی حکومت نے مصر کی سرحد سے لگے رفح نامی گذرگاہ سے اپنے فوجیوں کو واپس ہونے کا حکم دیا ہے یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ پٹی کے شہریوں کے لئے یہ بنیادی گذرگاہ بند کر دیا جائے گا لیکن حماس نے فورا گذرگاہ پر قبضہ کرلیا اور مصر کو مطمئن کرنے کی کوشش بھی کی کہ وہ حکومت پر اس فیصلہ کو واپس لینے کے سلسلہ میں دباؤ ڈالے لیکن ذرائع نے تاکید کیا ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور پٹی کو فنڈنگ نہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر فیصلوں پر قائم رہے گی۔

یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی حکومت نے غزہ کی طرف سے چھوڑے جانے والے میزائل کے بعد قطر کی طرف سے غزہ پٹی کو جانے والی اس تیسری امداد کو روک دیا جس کی قیمت پندرہ ملین ڈالر ہے اور امید ہے کہ اس فیصلہ کی وجہ سے غزہ کے سرحد پر دوبارہ کشیدگی ہوگی۔(۔۔۔)

منگل 02 جمادی الاول 1440 ہجری – 08 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14651]