پہلا صفحہ
اہل جزائر کے غصہ کی وجہ سے بوتفلیقہ کی پارٹی میں بھوچال
جزائر: بوعلام غمراسہ کل جمعہ کے دن جزائر کے مختلف شہروں میں 15 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں صدر عبد العزیز بوتفلیقہ کی پانچويں امیدواری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے غیر معمولی مظاہرے دیکھنے کو ملے ہیں اور اس مظاہرہ میں عوام کے غصہ نے بوتفلیقہ کی […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
کل جمعہ کے دن جزائر کے مختلف شہروں میں 15 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں صدر عبد العزیز بوتفلیقہ کی پانچويں امیدواری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے غیر معمولی مظاہرے دیکھنے کو ملے ہیں اور اس مظاہرہ میں عوام کے غصہ نے بوتفلیقہ کی قیادت میں پارلیمانی اکثریت والی قومی آزاد فرنٹ پارٹی میں بھوچال مچا دیا ہے۔(۔۔۔)
حکومت نے مظاہرین کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے دار الحکومت کے ریل اور میٹرو خدمات کو بند کر دیا تھا لیکن رضاکاروں نے مظاہرہ کرنے والوں کو اپنی گاڑیوں سے میدان تک پہنچایا ہے جبکہ دیگر لوگوں نے اس مظاہرہ میں شرکت کرنے کے لئے طویل مسافت بھی طے کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 رجب المرجب 1440 ہجری – 09 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14711]