پہلا صفحہ
فنزویلا میں بجلی جانے کے سلسلہ میں ماڈورو کی نگاہ میں امریکہ ذمہ دار
کراکاس ۔ واشنگٹن: الشرق الاوسط فنزویلا کے اکثر وبیشتر صوبوں میں بجلی کٹ جانے کی وجہ سے عام خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں اور خاص طور پر دار الحکومت کراکاس میں اس کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور صدر نیکولاس نے اس کی ذمہ داری امریکہ پر ڈالی ہے۔ […]

کراکاس ۔ واشنگٹن: الشرق الاوسط
فنزویلا کے اکثر وبیشتر صوبوں میں بجلی کٹ جانے کی وجہ سے عام خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں اور خاص طور پر دار الحکومت کراکاس میں اس کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور صدر نیکولاس نے اس کی ذمہ داری امریکہ پر ڈالی ہے۔
اسی سلسلہ میں سولہ ڈیموکریٹک ارکان پارلیمنٹ نے فنزویلا کے مسئلہ میں امریکہ کی اسٹریٹیجک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ کو بھیجے گئے ایک پیغام کے ذریعہ کیا ہے اور امریکی کانگریس کے اراکین نے کہا کہ ہم فنزویلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے تعلقات کے سلسلہ میں گہرے بے قراری کا اظہار کر رہے ہیں اور خاص طور پر فوجی مداخلت اور یکطرفہ پابندی پر ہمیں بہت افسوس ہے۔
ہفتہ 02 رجب المرجب 1440 ہجری – 09 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14711]