پہلا صفحہ
مصر کے مفتی خاتون کی مدد کرنے میں الطیب کے نقش قدم پر
قاہرہ: الشرق الاوسط عزت مآب شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کی طرف سے ہونے والے اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے عدل وانصاف کے ساتھ نہ ہونے والی ایک سے زائد خاتون سے شادی کرنے کو خاتون کے حق میں ظلم کہا تھا اور اس اعلان کے بعد ایک ادھم […]

قاہرہ: الشرق الاوسط
عزت مآب شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کی طرف سے ہونے والے اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے عدل وانصاف کے ساتھ نہ ہونے والی ایک سے زائد خاتون سے شادی کرنے کو خاتون کے حق میں ظلم کہا تھا اور اس اعلان کے بعد ایک ادھم مچ چکا تھا اس واقعہ کے ایک ہفتہ بعد کل مصر کے مفتی ڈاکٹر شوقی علام نے بھی خواتین کی مدد میں بیان جاری کرکے شیخ الازہر کی روش کو اختیار کیا ہے اور کہا کہ قرآن کے اندر موجود نص میں جس قوام کا ذکر کیا گیا ہے اس کا مطلب مردوں کی طرف سے خواتین پر تسلط جمانا نہیں ہے۔
کل مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی کی طرف سے نشر کردہ بیان میں علام نے پرزور انداز میں کہا کہ فیملی کے استقرار واستحکام کی ذمہ داری شوہر اور بیوی کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور یہ بھی کہا کہ قوام کا مطلب یہ ہے کہ مرد بیوی اور بچہ پر مشتمل فیملہ کا ذمہ دار ہے اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ مرد خاتون پر مسلط ہو۔(۔۔۔)
اتوار 03 رجب المرجب 1440 ہجری – 10 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14712]