پہلا صفحہ

طرابلس پر غیر معمولی حملے اور اجتماعی نقل مکانی

قاہرہ: خالد محمود اور جمال جوہر لیبیا کی قومی فوج کی فورسز نے طرابلس کے ارد وگرد علاقے کے اندر کل وفاقی حکومت کی صدارتی کمیٹی کے صدر فایز السراج کے ہمنواء فورسز کی جگہوں پر فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے ہزاروں شہری اپنے گھر بار […]

طرابلس پر غیر معمولی حملے اور اجتماعی نقل مکانی

قاہرہ: خالد محمود اور جمال جوہر

لیبیا کی قومی فوج کی فورسز نے طرابلس کے ارد وگرد علاقے کے اندر کل وفاقی حکومت کی صدارتی کمیٹی کے صدر فایز السراج کے ہمنواء فورسز کی جگہوں پر فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے ہزاروں شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ تیل کی برآمدنی روکنے کا خوف ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے بیماریاں پھیلنے کے سلسلہ میں ڈر وخوف بھی ہے اور ان حملوں کی وجہ سے دہشت گردوں کو واپس ہونے کے لئے موقعہ ہاتھ آجائے گا۔

کل صبح دار الحکومت کے ارد گرد علاقوں میں حملے کی ساتھ ساتھ ان کی آوازیں گونج رہی تھیں اور یہ سب دار الحکومت سے گیارہ کیلو میٹر کی دوری پر ہو رہا تھا۔(۔۔۔)

اس جنگ کی وجہ سے سینکڑوں شہری دار الحکومت سے کونچ کر چکے ہیں اور ابھی اس جنگ کے خلاف سخت مظاہرے بھی ہو رہے ہیں اور اقوام متحدہ نے کہا کہ آٹھ ہزار شہری جنگ کی وجہ سے بھاگ چکے ہیں اور اسی طرح صحت کی عالمی تنظیم نے گندے پانی کی وجہ سے متعدی امراض کے پھیلنے کے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 08 شعبان المعظم 1440 ہجری – 13 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14747]