پہلا صفحہ
برہان کی طرف سے بشیر کی انتظامیہ کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کا وعدہ
خرطوم: احمد یونس سوڈان کے اندر انتقالی فوجی کمیٹی کے صدر فریق عبد الفتاح برہان نے معزول صدر عمر بشیر کی انتظامیہ اور ان کے سارے رموز کو جڑ سے اکھاڑ پھیک کر اپوزیشن کے ساتھ مل کر ایک سول حکومت قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس بات کا […]

خرطوم: احمد یونس
سوڈان کے اندر انتقالی فوجی کمیٹی کے صدر فریق عبد الفتاح برہان نے معزول صدر عمر بشیر کی انتظامیہ اور ان کے سارے رموز کو جڑ سے اکھاڑ پھیک کر اپوزیشن کے ساتھ مل کر ایک سول حکومت قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ یہ انتقالی مدت دو ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی اور اس کے بعد حکومت جمہوری طور پر منتخب حکومت کے حوالہ کر دی جائے گی۔
اسی طرح برہان نے ریپڈ اسپورٹ فورسز کے کمانڈر فریق محمد حمدان حمیدتی کو اپنا نائب متعین کیا ہے اور اس سے قبل سیکورٹی ادارہ ڈائریکٹر سلاح قوش کی مستعفی کیا تھا اور اپنے سابق ذمہ دار فریق عوض ابن عوض کی طرف سے متعین کردہ ایمرجنسی کی حالت کو ہٹا دیا ہے۔
برہان نے فوجی کمیٹی سے متعلق ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں دس اراکین ہیں جن میں سے سات فوج کے افسران پولس ڈائریکٹر، پولس اور انٹیلیجنس ادارہ کے نائب صدر ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 09 شعبان المعظم 1440 ہجری – 14 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14748]