پہلا صفحہ
سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلہ میں چند معاہدے
ریاض: فتح الرحمن یوست کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے سعودی عرب کی طرف سے ایک وفد کی صدارت کرتے ہوئے دورہ کرنے والے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ سرکاری مذاکرات میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اور اس میٹنگ میں دونوں ملکوں […]

ریاض: فتح الرحمن یوست
کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے سعودی عرب کی طرف سے ایک وفد کی صدارت کرتے ہوئے دورہ کرنے والے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ سرکاری مذاکرات میٹنگ کا انعقاد کیا ہے اور اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے چند معاہدے کئے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے افہام وتفہیم اور تعاون کے سلسلہ میں چند مذاکرات کئے ہیں جن میں سیاسی، سرمایہ کاری، زراعت وصناعت، پٹرول، گیس اور بجلی لائن کے میدان شامل ہیں اور ان کے علاوہ فنی اور ثقافتی میدان بھی شامل ہیں۔
شاہ سلمان نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب اور عراق کو ایک ساتھ جمع کرنے والے اسباب مذہب، امن وسلامتی اور مشترکہ مفادات ہیں اور انہوں نے اپنے مہمان عزیز عبد المہدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عراق کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں جو چیزیں ایک ساتھ جمع کر رہی ہیں وہ مذہب، امن سلامتی اور مشترکہ مفادات ہیں اور ان مفادات کو تمام میدانون کے اندر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 12 شعبان المعظم 1440 ہجری – 18 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14751]