پہلا صفحہ

سوڈانی تحریک کی طرف سے سول حکمراں کمیٹی کا مطالبہ

خرطوم: احمد یونس افریقی یونین نے سوڈان کی انتقالی فوجی کمیٹی کو یونین سے سوڈان کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی کے ذریعہ حکومت شہریوں کے حوالہ کرنے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دی ہے جبکہ مظاہرہ کرنے والوں نے معزول صدر عمر بشیر کی انتظامیہ کے تمام اداروں کو […]

سوڈانی تحریک کی طرف سے سول حکمراں کمیٹی کا مطالبہ

خرطوم: احمد یونس

افریقی یونین نے سوڈان کی انتقالی فوجی کمیٹی کو یونین سے سوڈان کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی کے ذریعہ حکومت شہریوں کے حوالہ کرنے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دی ہے جبکہ مظاہرہ کرنے والوں نے معزول صدر عمر بشیر کی انتظامیہ کے تمام اداروں کو تحلیل کرنے اور ایک سول حکمراں کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کل خرطوم میں سوڈانی کاریگروں کی جماعت کی طرف سے گفتگو کرنے والے وفد کے ایک رکن محمد ناجی الاصم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم موجودہ فوجی کمیٹی کو تحلیل کرکے ایک ایسی سول کمیٹی تشکیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے نمائندہ فوجی ہوں اور الاصم کے مطابق  جس کمیٹی کی پابند اپوزیشن ہے اس میں نیشنل کانگریس پارٹی کو تحلیل کئے جانے، اس کے اصول اور جائدات کو نگرانی میں رکھے جانے، اس کے سارے فنڈز کا مطالبہ کئے جانے اور اس کے تمام اقتصادی اداروں کو تحلیل کرکے وزارت مالیات کے حوالہ کئے جانے کا تذکرہ ہے۔(۔۔۔)

منگل 10 شعبان المعظم 1440 ہجری – 16 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14749]