پہلا صفحہ

سوڈانی تحریک کا اجتماع اور فوج کا انقلاب کو کامیاب بنانے کا وعدہ

خرطوم: عیدروس عبد العزیز اور احمد یونس سوڈان میں انتقالی فوجی کمیٹی پر مختلف ناحیوں سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ایک طرف تحریک نے لاکھوں افراد کی ریلی کا وعدہ کیا ہے اور اس کے لیے سارے وسائل اور امکانات جمع ہوئے ہیں تو دوسری طرف افریقی یونین کی طرف […]

سوڈانی تحریک کا اجتماع اور فوج کا انقلاب کو کامیاب بنانے کا وعدہ

خرطوم: عیدروس عبد العزیز اور احمد یونس

سوڈان میں انتقالی فوجی کمیٹی پر مختلف ناحیوں سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ایک طرف تحریک نے لاکھوں افراد کی ریلی کا وعدہ کیا ہے اور اس کے لیے سارے وسائل اور امکانات جمع ہوئے ہیں تو دوسری طرف افریقی یونین کی طرف سے کمیٹی کو ساٹھ دنوں کے اندر حکومت شہریوں کے حوالہ کرنے کی بات کہی گئی ہےجبکہ قاہرہ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران افریقہ کے چند رہنماؤں نے تین ماہ کی مدت دی تھی۔

کل تحریک کے مذاکرات کمیٹی کے رکن علی الریح السنہوری نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں افراد کی طرف سے مظاہرہ ہونے کی تیاری ہے اور مختلف اداروں نے اس میں شرکت کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ان میں ڈاکٹروں، صحافیوں اور کمیونیکیشن کے اداروں کے کارندے اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ الریح نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے سلسلہ میں مسلسل دباؤ ڈالتے رہیں گے اور وہ فوجی کمیٹی کی طرف سے اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کے باوجود مذاکرات نہیں بند کریں گے۔

اسی سلسلہ میں انٹیلیجنس کے صدر ہاشم بد المطلب نے کل خرطوم میں کہا کہ ان کی فورسز عوام پر ایک گولی بھی نہیں چلائے گی بلکہ وہ تو انقلاب کی حفاظت کریں گی اور اسے کامیاب بنانے میں خوش ہوں گی اور کمیٹی نے انارکی نہ ہونے اور امن وسلامتی کی حفاظت کی از سر نو تاکید کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 27 شعبان المعظم 1440 ہجری – 02 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14765]