پہلا صفحہ
جزائری فوج کی طرف سے تحریک کی ناکابندی
جزائر: بوعلام غمراسہ تحریک کو کنٹرول میں لانے کے لئے جزائر کی حکومت حرکت میں آئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کا قلعہ قمع کرنے کے لئے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے لیکن وہ لوگ پہلے دن سے کہیں زیادہ ثابت قدم ہیں اور سابق صدر عبد العزیز بوتفلیقہ […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
تحریک کو کنٹرول میں لانے کے لئے جزائر کی حکومت حرکت میں آئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کا قلعہ قمع کرنے کے لئے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے لیکن وہ لوگ پہلے دن سے کہیں زیادہ ثابت قدم ہیں اور سابق صدر عبد العزیز بوتفلیقہ کو انہیں کی وجہ سے اپنی پانچویں حکومت سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا حتی کہ انہوں نے اپنی حکومت بھی انہیں کی وجہ سے کھو دی تھی۔
سیکیورٹی کے اہلکاروں نے دار الحکومت کے مرکزی پوسٹ آفس تک پہنچنے کے سارے راستوں کو بند کر دیا ہے کیونکہ یہ میدان انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرنے کی علامت بن گیا ہے جبکہ مظاہرین اسی طرح کے میدان کو تلاش کرنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک کیلو میٹر کی دوری پر شہداء میدان کا انتخاب کرکے وہاں پر مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 20 رمضان المبارک 1440 ہجری – 25 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14788]