پہلا صفحہ

افریقی ثالثی کی طرف سے سوڈان میں ایک معاہدہ کا اعلان

خرطوم: احمد یونس افریقہ اور ایتھوپیا کی مشترکہ ثالثی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ آزادی اور تبدیلی کے رہنماؤں اور سوڈان کی فوجی کمیٹی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے اور دونون فریق کو براہ راست مذاکرہ کرنے کی دعوت آج دوپہر میں دی گئی ہے تاکہ حکومتی کمیٹی کے […]

افریقی ثالثی کی طرف سے سوڈان میں ایک معاہدہ کا اعلان

خرطوم: احمد یونس

افریقہ اور ایتھوپیا کی مشترکہ ثالثی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ آزادی اور تبدیلی کے رہنماؤں اور سوڈان کی فوجی کمیٹی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے اور دونون فریق کو براہ راست مذاکرہ کرنے  کی دعوت آج دوپہر میں دی گئی ہے تاکہ حکومتی کمیٹی کے سلسلہ میں گفت وشنید ہو سکے۔

افریقی یونین کے ثالثی محمد الحسن لبات نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونون فریق کے اکثر وبیشتر تجویزیں ایک نئے دستاویز میں ضم کر دی گئیں ہیں لیکن ابھی حکومتی کمیٹی کے سلسلہ میں اختلاف باقی ہے اور لبات نے مزید کہا کہ ہم نے دونوں فریق سے اس سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ (۔۔۔)

بدھ 30 شوال المکرم 1440 ہجری – 03 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14827]