جزائر کی عوام کی طرف سے ابن صالح کی گفت وشنید کی تجویز کی تردید
جزائر: بوعلام غمراسہ کل مظاہرات کے بیسویں جمعہ کے دن جزائر کی عوام نے فوج اور اس کی قیادت سے دور ہو کر انتقالی مرحلہ کی ترتیبات کے سلسلہ میں انتقالی صدر عبد القادر ابن صالح کی طرف سے پیش کی جانے والی گفت وشنید کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
کل مظاہرات کے بیسویں جمعہ کے دن جزائر کی عوام نے فوج اور اس کی قیادت سے دور ہو کر انتقالی مرحلہ کی ترتیبات کے سلسلہ میں انتقالی صدر عبد القادر ابن صالح کی طرف سے پیش کی جانے والی گفت وشنید کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
کل جزائر کی عوام پولس کی کافی تعداد کے بیچ اور سخت گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں سڑک پر نکلی ہے اور مظاہرہ کرنے والوں نے یہ آواز لگائی کہ تم لوگ جاؤ اور جزائر کو آزاد کرو۔ بینروں میں دوبارہ فوج کے کمانڈر احمد قاید صالح کو نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ انہوں نے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت پر قبضہ کر لیا ہے اور مظاہرہ کرنے والوں نے یہ آواز لگائی کہ کمانڈر صالح واپس جا اور فوج اور عوام ایک ساتھ ہے اور کمانڈر خاینوں کے ساتھ ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 03 ذی قعدہ 1440 ہجری – 06 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14830]