ایران

برطانوی ٹینکر مغربی مداخلت کی وجہ سے ایران کے قبضہ سے آزاد

واشنگٹن: ایکی یوسف ۔ لندن: الشرق الاوسط واشنگٹن اور لندن کی مداخلت کی وجہ سے برطانیہ کا ایک تیل کا ٹینکر خلیجی پانی کے اندر ایران کے قبضہ میں جانے سے بچ گیا کیونکہ پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے گذشتہ رات سے قبل ٹینکر کو گزرنے نہ دینے بلکہ اسے روکنے کی […]

برطانوی ٹینکر مغربی مداخلت کی وجہ سے ایران کے قبضہ سے آزاد

واشنگٹن: ایکی یوسف ۔ لندن: الشرق الاوسط

واشنگٹن اور لندن کی مداخلت کی وجہ سے برطانیہ کا ایک تیل کا ٹینکر خلیجی پانی کے اندر ایران کے قبضہ میں جانے سے بچ گیا کیونکہ پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے گذشتہ رات سے قبل ٹینکر کو گزرنے نہ دینے بلکہ اسے روکنے کی کوشش اس وقت کی تھی جب کشتی ہرمز گذرگاہ کی طرف بڑھ رہی تھی۔

کل ایک بیان میں برطانوی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی تین کشتیوں نے ہرمز گذرگاہ میں تجارتی کشتی کو گذرنے نہ دینے کی کوشش کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ رائل بحریہ نے اس کشتی کو بچانے کے لئے مداخلت کا طریقہ اختیار کیا جو کشتی برطانوی پٹرولیم شیپنگ کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فریگیٹ کو ایرانی کشتیوں، برطانوی ہیئرٹیج اور واپس ہونے والے ایرانی کشتیوں کے خلاف زبانی دھمکیاں دینے کے لیے پوزیشن اختیار کرنا پڑا اور ترجمان نے مزید کہا کہ ہم پریشان ہیں اور ہم علاقہ کے اندر کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلہ میں ایران کو آمادہ کرتے رہیں گے۔(۔۔۔)

جمعہ 09 ذی قعدہ 1440 ہجری – 12 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14836]