ارجنٹین کی طرف سے حزب اللہ دہشت گرد قرار اور اس کے تمام اثاثے منجمد
بیروت: الشرق الاوسط کل ارجنٹین نے لبنانی حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس کے اثاثے کو منجمد کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے کیونکہ وہ اسے اپنی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کاروائی کا ذمہ دار سمجھتا ہے اور یہ اقدام اس وقت ہوا جب امریکی وزیر […]

بیروت: الشرق الاوسط
کل ارجنٹین نے لبنانی حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس کے اثاثے کو منجمد کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے کیونکہ وہ اسے اپنی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کاروائی کا ذمہ دار سمجھتا ہے اور یہ اقدام اس وقت ہوا جب امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ملک کا دورہ کیا اور اس موقعہ سے یہودی کمیونٹی کے مرکز میں ہونے والے بم دھماکہ کی پچیسوی یاد گار منایا جس میں 85 افراد سنہ 1994ء میں ہلاک ہوئے تھے۔
ارجنٹین کی حکومتی مالی معلومات کے ادارہ نے دہشت گردی سے متعلق افراد اور اداروں کو نئی فہرست میں رکھنے کے ایک دن کے بعد سے حزب اللہ اور اس کے اراکین کے اثاثے کو مننمد کرنے کا حکم صادر کیا ہے اور ادارہ نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ اس وقت حزب اللہ تنظیم ارجنٹین کی مالی واقتصادی انتظامیہ کی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 16 ذی قعدہ 1440 ہجری – 19 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14843]