عراقی حشد کے فوجی اڈہ کو نشانہ بنانے والا حملہ
بغداد: فاضل النشمی عراق کے شمال میں واقع تکریت کے مشرقی حصہ میں حشد شعبی کے ایک فوجی اڈہ کو گذشتہ رات سے قبل ایک حملہ میں نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ معلومات بھی ملی ہیں کہ اس جگہ بیلسٹک میزائل اور ایرانی فوجی مشیر کار موجود تھے اور اس حملہ […]

بغداد: فاضل النشمی
عراق کے شمال میں واقع تکریت کے مشرقی حصہ میں حشد شعبی کے ایک فوجی اڈہ کو گذشتہ رات سے قبل ایک حملہ میں نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ معلومات بھی ملی ہیں کہ اس جگہ بیلسٹک میزائل اور ایرانی فوجی مشیر کار موجود تھے اور اس حملہ میں ایک فرد ہلاک اور دو ایرانی فوجی مشیر کار زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی کے ایک ممتاز ذمہ دار نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقہ میں یہ فوجی اڈہ قائم ہے وہ علاقہ بدر نامی تنظیم کے تابع ترکمانی پارلیمنٹ کے رکن مہدی تقی الآمرلی کے اثر ورسوخ والے علاقے میں واقع ہے اور اس علاقہ میں حزب اللہ کی ٹولیاں اور صلاح الدین صباح الشمری العشائری کی حشد بھی ہیں اور یہ بھی بدر ہی کے تابع ہیں۔
ذمہ دار نے یہ بھی بتایا کہ ایک امریکی جہاز نے یہ حملہ کیا ہے لیکن پنٹاگون نے اس کاروائی کے کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سرکاری غیر یقینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اف 35 ای انداز کے اسرائیلی جیاز نے یہ حملہ کیا ہے اور اس میں حزب اللہ کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 17 ذی قعدہ 1440 ہجری – 20 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14844]