پہلا صفحہ

ایران کی طرف سے کشیدگی کا سلسلہ جاری اور برطانوی ٹینکر دوبارہ غائب

لندن: عادل السالمی ۔ واشنگٹن: ہبہ القدسی اور ایلی یوسف ایران نے کل کشیدگی کو مزید ہوا دیتے ہوئے برطانیہ کے ایک تیل کے ٹینکر کو روک لیا ہے اور دوسرے کو کئی گھنٹوں تک جانے نہیں دیا اور اس نے یہ اقدام اس کاروائی کے جواب میں دیا ہے جس میں […]

ایران کی طرف سے کشیدگی کا سلسلہ جاری اور برطانوی ٹینکر دوبارہ غائب

لندن: عادل السالمی ۔ واشنگٹن: ہبہ القدسی اور ایلی یوسف

ایران نے کل کشیدگی کو مزید ہوا دیتے ہوئے برطانیہ کے ایک تیل کے ٹینکر کو روک لیا ہے اور دوسرے کو کئی گھنٹوں تک جانے نہیں دیا اور اس نے یہ اقدام اس کاروائی کے جواب میں دیا ہے جس میں اس ماہ کی چار تاریخ کو طارق پہاڑ میں گریس ون نامی اس کے ٹینکر کو روک دیا گیا تھا اور پاسداران انقلاب نے کل شام اعلان کیا ہے کہ اس نے اسٹینا امپیرو نامی برطانوی جہاز کو یرمز گذرگاہ سے گزرتے ہوئے روک لیا ہے کیونکہ اس نے بین الاقوامی بحری قانون کا پاس ولحاظ نہیں رکھا تھا۔

ارنا نامی سرکاری ایجنسی نے ایک فوجی ذمہ دار سے نقل کیا ہے کہ برطانوی ٹینکر نے معائنہ کرنے کی مشین کو بند کر دیا تھا اور روکے جانے سے قبل پاسداران کی طرف سے دی جانے والی بہت سے اشاروں سے پہلو تہی برتا تھا۔

ہفتہ 17 ذی قعدہ 1440 ہجری – 20 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14844]