سوڈان میں انتقالی حکومت کو جلد پاس کرنے کا معاہدہ
خرطوم: محمد امین یاسین سوڈان میں آزادی وتبدیلی کے اعلان کے رہنماؤں اور انقلابی فرنٹ میں شامل مسلح تحریکوں نے ادیس بابا میں جاری دو ہفتے کے مشوروں کے بعد انتقالی سول حکومت کو بہت جلد تشکیل دینے کی اہمیت پر اتفاق رائے کیا ہے اور اس حکومت کی پہلا کام ملک […]

خرطوم: محمد امین یاسین
سوڈان میں آزادی وتبدیلی کے اعلان کے رہنماؤں اور انقلابی فرنٹ میں شامل مسلح تحریکوں نے ادیس بابا میں جاری دو ہفتے کے مشوروں کے بعد انتقالی سول حکومت کو بہت جلد تشکیل دینے کی اہمیت پر اتفاق رائے کیا ہے اور اس حکومت کی پہلا کام ملک کے اندر امن وسلامتی کا قیام ہو اور اسی طرح دونوں فریق نے انتقالی مرحلہ کے لئے آزادی وتبدیلی کے اعلان کے رہنماؤں کی ایک قیادتی ڈھانچہ کے بنانے پر بھی اتفاق رائے کیا ہے اور اس کی تکمیل متعینہ کاروائیوں کے ذریعہ ہوگی اور عوام کے مطالبہ کو پورا کرنے کے مقصد سے دستوری اعلان اور سیاسی معاہدہ کے لئے ایک متفقہ رائے بھی قائم کی جائے گی۔
ایک مشترکہ بیان میں دونوں فریق نے انکشاف کیا ہے کہ اس معاہدہ میں جنگ اور امن وسلامتی کے مسائل پر گفتگو ہوئی ہے اور تمام تحریکوں کے ساتھ مکمل طور پر امن وسلامتی کا معاہدہ کرنے کا یہ آغاز ہے تاکہ فوری طور پر سول حکومت کی طرف منتقل ہوا جا سکے۔(۔۔۔)
جمعہ 23 ذی قعدہ 1440 ہجری – 26 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14850]