مرزوقی اور جبالی ٹیونس کے صدارتی مقابلہ میں داخل
ٹیونس: المنجی السعیدانی ٹیونس کے اندر آئندہ 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں داخل ہونے کے لئے امیدواروں کی تعداد بیس سے زائد ہو چکی ہے اور ان میں اکثر وبیشتر غیر معروف ہیں اور کل حکومت کے سابق صدر حمادی الجبالی نے انتخابات میں اپنی امیدواری کے کاغذات […]

ٹیونس: المنجی السعیدانی
ٹیونس کے اندر آئندہ 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں داخل ہونے کے لئے امیدواروں کی تعداد بیس سے زائد ہو چکی ہے اور ان میں اکثر وبیشتر غیر معروف ہیں اور کل حکومت کے سابق صدر حمادی الجبالی نے انتخابات میں اپنی امیدواری کے کاغذات پیش کئے ہیں جبکہ سابق صدر منصف المرزوقی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آج اپنی امیدواری کی فائل پیش کریں گے۔
جبالی اور مرزوقی ترویکا نامی اس تین رکنی اتحاد کے ارکان ہیں جس نے سیاسی انتقال کے آغاز کے ساتھ سنہ 2011ء میں ہونے والے انتخابات کے بعد ٹیونس پر حکومت کیا ہے اور یاد رہے کہ اسی سال عوامی تحریک کے بعد سابق صدر زین العابدین ابن علی کی حکومت کو ہٹانے کے بعد ملک کے اندر ہونے والا یہ پہلا جمہوری انتخاب تھا۔
بیداری تحریک کے سابق اور ممتاز رہنماء الجبالی نے مستقل امیدوار کی حیثیت سے آزاد اعلی انتخابی کمیٹی کو اپنی امیدواری کے کاغذات پیش کر دئے ہیں اور جہاں تک چوہتر سال کے مرزوقی کی بات ہے تو انہوں نے دیوان اف ام کے ذریعہ اعلان کیا ہے کہ وہ آج دوسرے ٹیونس اتحاد کی مدد سے انتخابی کمیٹی کو اپنی امیدواری کی فائل پیش کریں اور اس اتحاد میں دو پارٹی اور دو مستقل سیاسی شخصیت شامل ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 06 ذی الحجہ 1440 ہجری – 07 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14862]