عدن میں فوجی جگہوں کو حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب اور امارات کی طرف سے نقل وحرکت
عدن: علی ربیع ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور ایک ایسی مشترکہ کمیٹی کے تشکیل کرنے کے لئے کل سعودی عرب اور امارات کا ایک وفد یمن کے وقتی دار الحکومت عدن پہنچا ہے جو یمن حکومتی اداروں اور قانونی حکومت کی فوجی یونٹس سے جنوبی عبوری کونسل کے عناصر اور سیکیورٹی […]

عدن: علی ربیع ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور
ایک ایسی مشترکہ کمیٹی کے تشکیل کرنے کے لئے کل سعودی عرب اور امارات کا ایک وفد یمن کے وقتی دار الحکومت عدن پہنچا ہے جو یمن حکومتی اداروں اور قانونی حکومت کی فوجی یونٹس سے جنوبی عبوری کونسل کے عناصر اور سیکیورٹی بیلٹ فورسز کے انخلاء کی نگرانی کرے گی اور یاد رہے کہ کونسل نے ان علاقوں پر طاقت کے ذریعہ قبضہ کیا تھا اور اس کاروائی کو قانونی حکومت نے بغاوت سے تعبیر کیا تھا۔
یمنی حکومت نے کہا کہ وقتی دار الحکومت میں مسلح سرکشی کا مشاہدہ ہو رہا ہے لہذا کوئی بھی سرکاری ادارہ اپنی ذمہ داری صحیح انداز میں نہیں ادا کر پارہا ہے اور یہ ساری باتیں اس وقت سامنے ائیں جب الشرق الاوسط نے کل یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی سے فون کے ذریعہ گفتگو کیا۔(۔۔۔)
جمعہ 15 ذی الحجہ 1440 ہجری – 16 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14871]