اسرائیلی ڈرون لبنانی فوج کی گولی کے نشانہ پر
بیروت: الشرق الاوسط لبنان کے ایک سیکیورٹی ذمہ دار نے الشرق الاوسط سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی سرحد پر واقع فوج کے یونٹوں نے جنوبی لبنان کے عدیسہ علاقے کے اوپر اڑتے ہوئے اسرائیلی جہاز پر فائرنگ کی۔ لبنانی ایل بی سی آئی اسٹیشن نے نقل کیا […]

بیروت: الشرق الاوسط
لبنان کے ایک سیکیورٹی ذمہ دار نے الشرق الاوسط سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی سرحد پر واقع فوج کے یونٹوں نے جنوبی لبنان کے عدیسہ علاقے کے اوپر اڑتے ہوئے اسرائیلی جہاز پر فائرنگ کی۔
لبنانی ایل بی سی آئی اسٹیشن نے نقل کیا کہ یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب فوج کی طرف سے یہ فیصلہ ہوا کہ ڈرون جہاز کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کی جائے کیونکہ فوج کے پاس ان طیاروں کی نگرانی کرنے کے لئے راڈارز نہیں ہیں۔
لبنانی فوجی کے ایک ذمہ دار نے تصدیق کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق پونے آٹھ بجے لبنان کے جنوبی شہر عدیسہ میں واقع ایک فوجی مرکز نے ایک ڈرون جہاز کو دیکھا اور دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کر دی بس وہ مقبوضہ علاقوں کی طرف واپس لوٹ گیا اور ایک سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ فوج کے یونٹوں نے ایم 16 رائفلز سے فائرنگ کی تھی۔(۔۔۔)
جمعرات 28 ذی الحجہ 1440 ہجری – 29 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14884]