اتحاد: ذمار کا حملہ ایک قانونی مقصد ہے
عدن: علی ربیع یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے پرزور انداز میں کہا کہ صنعاء کے جنوب میں واقع ذمار نامی علاقہ میں اس کی فورسز کی طرف سے کیا جانے والا ایک قانونی حملہ ہے۔ اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک […]

عدن: علی ربیع
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے پرزور انداز میں کہا کہ صنعاء کے جنوب میں واقع ذمار نامی علاقہ میں اس کی فورسز کی طرف سے کیا جانے والا ایک قانونی حملہ ہے۔
اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ذمار گورنریٹ میں جس جگہ حملہ کیا گیا ہے وہ ایک فوجی جگہ ہے کوئی جیل نہیں ہے جیسا کہ حوثی میلیشیاؤں نے دعوی کیا ہے۔
مالکی نے ذمار گورنریٹ میں ہونے والے حملہ کے بارے میں کہا کہ یہ حملہ حوثیوں کی طاقت کو بے اثر کرنے کے لئے کیا گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ حوثی میلیشیائیں یمنی عوام کی روحوں کی تجارت کرنے اور ذمار میں نشانہ بنائی گئی فوجی جگہ کے سلسلہ میں روایات کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کے دوران شہریوں کو متاثر نہ ہونے کے سلسلہ میں ضروری کاروائیاں کی گئی تھیں۔(۔۔۔)
پیر 03 محرم الحرام 1441 ہجری – 02 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14888]