پراسرار حملوں کے بعد عراقی حشد ایک فضائیہ تشکیل کرنے کے لئے تیار
بغداد: حمزہ مصطفیٰ عراق میں پاپولر موبلائزیشن کمیشن کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس نے گذشتہ روز اس تنظیم سے وابستہ ایک ایئر فورس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اس وجہ سے لیا ہے کیونکہ گذشتا دنوں میں گوداموں اور اس سے وابستہ مقامات کو […]

بغداد: حمزہ مصطفیٰ
عراق میں پاپولر موبلائزیشن کمیشن کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس نے گذشتہ روز اس تنظیم سے وابستہ ایک ایئر فورس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اس وجہ سے لیا ہے کیونکہ گذشتا دنوں میں گوداموں اور اس سے وابستہ مقامات کو نشانہ بنانے والے نامعلوم حملوں میں کافی اضافے ہوئے ہیں اور تجزیہ نگار ان حملوں کو امریکی اور ایرانی تصادم کے تناظر سے دیکھ رہے ہیں۔
8-9-2014 کو وزیر اعظم کے آفس سے ہم تک پہنچنے والے خط کے ذریعہ ہمیں جو دیوانی حکم ملا تھا اور اس میں جو ہمارے لئے اختیارات موجود تھے اس کے مطابق المہندس نے اپنے نام سے دستخط کردہ ایک دستاویز میں کہا کہ ہم نے ایئر فورس کا قیام عمل میں لایا ہے اور اس کی نظامت کی ذمہ داری قائم مقام ڈائریکٹر صلاح مہدی ہنتوش کو تفویض کی گئی ہے۔
جمعہ 07 محرم الحرام 1441 ہجری – 06 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14892]