سعودی عرب کے مطالبہ پر اسرائیلی کشیدگی کا جواب دینے کے لئے اسلامی کارروائی
رام الله: كفاح زبون – جدة ـ لندن: الشرق الاوسط اسرائیلی وزیر اعظم بیامن نٹن یاہو نے 17 ستمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وادی اردن اور شمالی بحیرہ کو مربوط کرنے کا اعلان کیا ہے لہذا اس کے جواب میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اسلامی تعاون […]

رام الله: كفاح زبون – جدة ـ لندن: الشرق الاوسط
اسرائیلی وزیر اعظم بیامن نٹن یاہو نے 17 ستمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وادی اردن اور شمالی بحیرہ کو مربوط کرنے کا اعلان کیا ہے لہذا اس کے جواب میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک ہنگامی اقدام کے طور پر آئندہ اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ تنظیم سعودی عرب کے مطالبہ پر وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ اس اجلاس میں اسرائیل کی اس جارحانہ پوزیشن سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر سیاسی اور قانونی اقدامات کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر کی جائے اور اسرائیل کے اس اعلان کے جواب میں ایک ہنگامی منصوبے کے ذریعے اسلامی ممالک کی کوششوں کو متحد کیا جائے اور اس کے لئے ہر ممکن طریقے احتیار کئے جائیں۔(۔۔۔)
جمعرات 13 محرم الحرام 1441 ہجری – 12 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14898]