پہلا صفحہ

سلامہ: بیرون ملک سے لیبیا کا کوئی حل نہیں…انہوں نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ ان کا وفد خاموش اکثریت کے ساتھ ہے

قاہرہ: جمال جوہر لیبیا کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے نمائندے غسان سلامہ نے یقین دہانی کی ہے کہ ان کی کوشش اس عرب ملک میں بندوق کی آوازوں کو خاموش کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا واحد شکار جس نے لیبیا کو مزید تقسیم اور قتل […]

سلامہ: بیرون ملک سے لیبیا کا کوئی حل نہیں…انہوں نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ ان کا وفد خاموش اکثریت کے ساتھ ہے

قاہرہ: جمال جوہر

لیبیا کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے نمائندے غسان سلامہ نے یقین دہانی کی ہے کہ ان کی کوشش اس عرب ملک میں بندوق کی آوازوں کو خاموش کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا واحد شکار جس نے لیبیا کو مزید تقسیم اور قتل و غارتگری سے نقصان پہنچایا ہے وہ لیبیا کا شہری ہے ۔ الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کے دوران سلامہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لیبیائی بحران کا حل خود اہل لیبیا پر منحصر ہے ، اورکہا کہ باہرسے ان پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ”لیبیائی امور اور بین الاقوامی شراکت داروں سے وابستہ تمام ممالک کے درمیان اب یہ اعتراف بڑھتا جارہا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور سیاسی عمل کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے سیاسی حل ہی ایک واحد علاج ہے۔ یہ اعتراف اس بین الاقوامی کانفرنس کی کامیابی کے امکانات کو پیش کرتا ہے جس کے انعقاد کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں۔ (…)(اتوار  7  صفر 1441 ہجرى/ 6  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)