قطر کو "کئی سالہ تنہائی” کا سامنا
لندن – پیرس: "الشرق الاوسط” کل متحدہ عرب امارات نے یقین دہانی کی ہے کہ قطر کو درپیش تنہائی "کئی سالوں تک جاری ” رہ سکتی ہے اور جلد ہی چند دنوں کے اندر مطالبات کی لسٹ اسے دے دی جائے گی۔ جبکہ دوحہ نے مذاکرات میں داخل ہونے سے پہلے سعودی عرب، […]

لندن – پیرس: "الشرق الاوسط”
کل متحدہ عرب امارات نے یقین دہانی کی ہے کہ قطر کو درپیش تنہائی "کئی سالوں تک جاری ” رہ سکتی ہے اور جلد ہی چند دنوں کے اندر مطالبات کی لسٹ اسے دے دی جائے گی۔ جبکہ دوحہ نے مذاکرات میں داخل ہونے سے پہلے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے عائد پابندیوں کو اٹھانے کی شرط عائد کی ہے۔
پیرس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے یقین دہانی کی ہے کہ قطر کی تنہائی "سالوں تک جاری رہ سکتی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "قطر کو چاہیئے کہ وہ جہادیوں اور اسلامی انتہا پسندوں کی امداد بند کرے”۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ "آئندہ چند روز میں” سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر اپنے مطالبات کی فہرست قطر کو دیں گے، جس میں مزید تفصیلات بتائے بغیر شدت پسند شخصیات کی برطرفی شامل ہے۔