اتحادی افواج

شام میں امریکی – روسی تصادم سے بچاؤ کی کوششیں

تہران کے بیلسٹک پیغام پر واشنگٹن مشتعل ۔۔۔ اور درعا میں جنگ بندی میں جزوی توسیع   لندن – ماسکو – واشنگٹن – تہران: "الشرق الاوسط” شام کی پرہجوم فضاؤں میں طرفین کے جہازوں کے درمیان "تصادم سے بچاؤ” کے اتفاق کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے واشنگٹن اور ماسکو کے مابین بھرپو

شام میں امریکی – روسی تصادم سے بچاؤ کی کوششیں
تہران کے بیلسٹک پیغام پر واشنگٹن مشتعل ۔۔۔ اور درعا میں جنگ بندی میں جزوی توسیع

لندن – ماسکو – واشنگٹن – تہران: "الشرق الاوسط”

شام کی پرہجوم فضاؤں میں طرفین کے جہازوں کے درمیان "تصادم سے بچاؤ” کے اتفاق کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے واشنگٹن اور ماسکو کے مابین بھرپور رابطے جاری ہیں، جو کہ روس کی جانب سے اس معاہدے پر عمل کو معطل کرتے ہوئے دریائے فرات کے مغربی جانب امریکی طیاروں کی پروازوں کو روکنے کے اعلان کے بعد ہے۔

امریکی مرکزی کمان کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ڈیمین بیکرٹ نے کہا: "شامی حکومت کی حمایت یافتہ افواج اور روسی افواج کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں ہم نے جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں، اور اپنے فضائی عملے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ "داعش” کے عناصر مسلسل نشانہ بنانے کے لئے شام کے اوپر جہازوں کے راستوں کو تبدیل کر دیا ہے”۔ واشنگٹن نے یقین دہانی کی ہے کہ "اس کی کوشش نہیں کہ وہ شامی حکومتی افواج، یا حکومت کی حمایت یافتہ افواج، یا روسی افواج کے ساتھ لڑے لیکن وہ اتحادی افواج یا شریک افواج کے دفاع سے ہرگز نہیں ہچکچائے گا”۔  بعد میں کل، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ شام میں” واشنگٹن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے”، "تصادم کو روکنے کے لئے روس کے ساتھ کھلے رابطے جاری رکھنے” کی دعوت دی ہے۔

منگل 25 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 20 جون 2017ء  شمارہ: (14084)