قطر کے مسئلہ میں فرانس کی مداخلت

لندن: مطلق منیر جہاں ایک طرف مصر اور خلیجی ممالک کے ساتھ قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کی ڈپلومیٹک کوششیں ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف پیرس نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکرون اس ماہ پیرس میں قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد آل ثانی […]

قطر کے مسئلہ میں فرانس کی مداخلت

لندن: مطلق منیر

جہاں ایک طرف مصر اور خلیجی ممالک کے ساتھ قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کی ڈپلومیٹک کوششیں ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف پیرس نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکرون اس ماہ پیرس میں قطر کے امیر الشیخ  تمیم ابن حمد آل ثانی اور ابو ظبی کے ولی عہد الشیخ محمد ابن زائد کے ساتھ علیحدہ طور پر ملاقات کریں گے اور مسئلہ کو حل کرنے کے لئے توسط کی کوشش کریں گے۔

کل امریکی وزارت خارجہ نے مسئلہ کے حل ہونے کے سلسلہ میں نیک شگونی کا اظہار کیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ اس میدان میں پیش رفت ہوئی ہے اور برے حالات ہمارے پیچھے ہیں۔ اسی طرح ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے توسط کی کوشش کرتے ہوئے قطر اور کویت کے درمیان گفتگو کی ہے۔

جمعرات 20 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 15 جون 2017ء  شمارہ: (14079)