اردگان کا ترک – ایران کاروائی کے ذریعے کرد جماعتوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ

  انقرہ: سعيد عبد الرازق کل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترک – ایران معاہدے کا انکشاف کیا ہے، جس کے تحت کالعدم ترک "کردستانی لیبر پارٹی” اور اس کی ایرانی شاخ "آزاد زندگی کردستان پارٹی” (PJAC) کے خلاف مشترکہ ممکنہ کاروائی کرنا ہے۔ جبکہ گذشتہ ہفتے انقرہ میں ترک فوج کے

اردگان کا ترک – ایران کاروائی کے ذریعے کرد جماعتوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ

انقرہ: سعيد عبد الرازق

کل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترک – ایران معاہدے کا انکشاف کیا ہے، جس کے تحت کالعدم ترک "کردستانی لیبر پارٹی” اور اس کی ایرانی شاخ "آزاد زندگی کردستان پارٹی” (PJAC) کے خلاف مشترکہ ممکنہ کاروائی کرنا ہے۔ جبکہ گذشتہ ہفتے انقرہ میں ترک فوج کے سربراہ خلوصی عکر اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد باقری کے درمیان ہونے والے مذاکراتی محور میں یہ موضوع بھی شامل تھا۔

کل اردن کے مختصر دورہ کے دوران اردگان نے کہا کہ "دہشت گرد جماعتیں؛ جو کہ مستقل خطرہ بن چکی ہیں، ان کے خلاف مشترکہ کاروائی کے لئے دونوں افواج کے کمانڈروں کے درمیان ایجنڈے پر تبادلۂ خیال کیا جا چکا ہے اور میں نے وسیع پیمانے پر اس کا جائزہ لیا ہے کہ کس طرح اس پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے”۔

منگل – 30 ذی القعدہ 1438 ہجری – 22 اگست 2017ء  شمارہ : [14147]