روس "حماہ” کی جنگ میں داخل
بیروت: نذیر رضا مسلح مخالف جماعتوں نے شمالی ریف حماہ اور مشرقی دمشق کے دو الگ الگ حصوں میں واقع شامی حکومت کی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان جماعتوں میں "فتح الشام فرنٹ” بھی شامل ہے جس کا نام پہلے نصرہ فرنٹ […]

بیروت: نذیر رضا
مسلح مخالف جماعتوں نے شمالی ریف حماہ اور مشرقی دمشق کے دو الگ الگ حصوں میں واقع شامی حکومت کی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان جماعتوں میں "فتح الشام فرنٹ” بھی شامل ہے جس کا نام پہلے نصرہ فرنٹ تھا۔
کل شامی حکومت کی فوج نے اچانک حملہ کر کے مشرقی دمشق کے ان علاقوں کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے جو علاقے مخالف جماعتوں کے قبضہ میں تھے اور روس زبردست فضائی حملہ کے ذریعہ "ریف حماہ” کی جنگ میں شریک ہو گیا ہے۔ فتح الشام فرنٹ کے تابع اخبار ایجنسی نے چند تصویریں نشر کی ہیں جن میں ان کے لیڈر ابو محمد جولانی کو دیگر دو رہنماؤں کے ساتھ حماہ ائیرپورٹ پر قبضہ کرنے کے لیے کاروائیوں کے مرکزی کمرے میں لائحۂ عمل تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہفتہ 26 جمادی الثانی 1438ہجری – 25 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13997}