ریاض میں سعودی – فلسطینی مذاکرات
ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور فلسطینی صدر محمود عباس نے دارالحکومت ریاض میں مذاکرات کے دوران فلسطینی علاقوں کی صورت حال میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ شاہ سلمان نے کل شام ریاض میں اپنے محل میں صدر عباس […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور فلسطینی صدر محمود عباس نے دارالحکومت ریاض میں مذاکرات کے دوران فلسطینی علاقوں کی صورت حال میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔
شاہ سلمان نے کل شام ریاض میں اپنے محل میں صدر عباس کا خیر مقدم کیا، جنہوں نے سعودیہ عرب کے بانی شاہ عبد العزیز (رحمہ اللہ) کے وقت سے فلسطینی قضیہ پر سعودیہ کے پائیدار موقف اور حمایت کی تعریف کی۔
اس اجلاس میں گورنریٹ ریاض کے امیر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز، وزیر مملکت و وزراء کمیٹی کے رکن اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبد العزیز، قومی سلامتی کے وزیر شہزادہ متعب بن عبد اللہ بن عبد العزیز، ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز، وزیر مملکت و وزراء کمیٹی کے رکن (ہمراہ وزیر) ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت و وزراء کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ابراہیم العساف، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر مالیات محمد الجدعان نے شرکت کی۔