ترک مرکزی بنک غیر متوقع طور پر شرح سود کو برقرار رکھتے ہوئے
روسی سفیر کے قتل سے مارکیٹ متاثر اور لیرہ کی قدر انتہائی کم نقصان کے ساتھ برقرار انقرہ: سعید عبد الرزاق ترک مرکزی بنک نے کل بروز منگل غیر متوقع اقدام کےتحت ڈالر کے مقابلہ میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی، پرسوں انقرہ میں روسی سفیر "آندریا کارلوف” کے قتل […]
روسی سفیر کے قتل سے مارکیٹ متاثر اور لیرہ کی قدر انتہائی کم نقصان کے ساتھ برقرار

انقرہ: سعید عبد الرزاق
ترک مرکزی بنک نے کل بروز منگل غیر متوقع اقدام کےتحت ڈالر کے مقابلہ میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی، پرسوں انقرہ میں روسی سفیر "آندریا کارلوف” کے قتل کے حادثہ کی وجہ سے ترک لیرا کی قدر میں کمی آئی تھی وہ اب دوبارہ اپنی بلندی کی جانب آچکی ہے۔
بنک نے ایک ہفتہ کے لئے 8 فیصد کے ساتھ دوبارہ قیمت خرید کو برقرار رکھا ہے۔ تجزیہ نگاروں کو ترک لیرا کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے سبب 25 سے 50 پوائنٹس کے فائدہ کی امید تھی۔ اکثر ماہرین اقتصادیات کی توقعات کے برعکس اسی طرح بنک نے بھی ایک رات کے لئے قرضہ لینے پر 5٫8 فیصد اور قرض دینے پر 5٫7 فیصد کی شرح سود کو برقرار رکھا۔