جدہ

سعودی عرب میں 1٫7 ملین حاجی پہنچ چکے ہیں

جدہ: ابراہیم القرشی سعودی عرب کے پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان یحیی نے کل ظہر کے وقت تک 1٫7 ملین سے زائد حجاج کرام کے پہنچنے کا اعلان کیا ہے جن میں 1340 قطری ہیں۔ میجر جنرل یحیی نے کل جدہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گذشتہ سال […]

سعودی عرب میں 1٫7 ملین حاجی پہنچ چکے ہیں

جدہ: ابراہیم القرشی

سعودی عرب کے پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان یحیی نے کل ظہر کے وقت تک 1٫7 ملین سے زائد حجاج کرام کے پہنچنے کا اعلان کیا ہے جن میں 1340 قطری ہیں۔

میجر جنرل یحیی نے کل جدہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گذشتہ سال کی بہ نسبت امسال حاجیوں کی تعداد میں تقریبا پانچ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی راستوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد 16٫31٫979، خشکی کے راستے آنے والوں کی تعداد 88٫585 اور سمندر کے راستے آنے والوں کی تعداد 14٫827 ہے۔

منگل – 7 ذی الحجة 1438 ہجری – 29 اگست 2017ء  شمارہ: [14154]