شامی جنگ میں 327 بلین خرچ
لندن: ابراہیم حمیدی ماسکو شام کو دوبارہ آباد کرنے کی تجویز بہت جلد ایک ایسے وقت میں پیش کرنے والا ہے جس میں علاقائی اور مغربی ممالک بھی آباد کرنے میں شرکت کریں گے اور اس کا مقصد صرف اور صرف حقیقی سیاسی حل حاصل کرنا ہوگا۔ […]

لندن: ابراہیم حمیدی
ماسکو شام کو دوبارہ آباد کرنے کی تجویز بہت جلد ایک ایسے وقت میں پیش کرنے والا ہے جس میں علاقائی اور مغربی ممالک بھی آباد کرنے میں شرکت کریں گے اور اس کا مقصد صرف اور صرف حقیقی سیاسی حل حاصل کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کی مغربی ایشیاء کی سماجی اور معاشی کمیٹی کی ماتحت شامی اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل شام کے مستقبل کے لئے تیار کردہ قومی ایجنڈا کے مطابق شامی جنگ میں 327.5 بلین امریکی ڈالر خرچ ہوا ہے جس میں 227 بلین ضائع یونے والے مواقع اور 100 بلین ہلاکت وبربادی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ رہائشی ادارے میں تیس فیصد کے بقدر ہلاکت وبربادی کا سامنا کرنا پڑا ہے یعنی 30 بلین ڈالر۔ صنعتی ادارے میں تقریبا 18 فیصد بربادی ہوئی ہے، بجلی اور پانی کے ادارے میں 9 فیصد اور کھیتی کے ادارہ میں 7 فیصد ہوئی ہے جبکہ الرقہ اور دیر الروز میں ہونے والی تباہی وبربادی کو اس میں شمار نہیں کیا گیا ہے۔
جمعرات – 23 ذی الحجة 1438 ہجری – 14 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14169)