صالح کا خون حوثیوں کو تنہا کر رہا ہے

قبائلیوں کا بدلہ لینے کا وعدہ، اور قانونی افواج صنعا کی جانب محاذ کھول رہی ہیں   جدہ: سعيد الابيض – صنعاء: "الشرق الاوسط” یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعرات کے روز سے جاری کشیدگی کے آخری منظر میں یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح حوثی ملیشیاؤں کی گولی لگنے سے جان […

صالح کا خون حوثیوں کو تنہا کر رہا ہے
قبائلیوں کا بدلہ لینے کا وعدہ، اور قانونی افواج صنعا کی جانب محاذ کھول رہی ہیں

جدہ: سعيد الابيض – صنعاء: "الشرق الاوسط”

یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعرات کے روز سے جاری کشیدگی کے آخری منظر میں یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح حوثی ملیشیاؤں کی گولی لگنے سے جان بحق ہوگئے ہیں۔

صالح کے قتل کے علاوہ اس حادثہ میں ان کے دو بیٹے اور ان کی پارٹی کی کئی قیادتوں کی ہلاکت پر یمنی عوام غصے سے بھڑک اٹھی ہے جو کہ سیاسی قوتوں سمیت باغی افواج اور قبائل کے مابین اتحاد کی علامات کے ضمن میں ہے جو ان کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ یمنی سیاسی ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ صالح کے خون نے حوثیوں کو تنہا کرنے کا دروازہ کھولا ہے، اور یہ لوگ اپنے سابق حلیف کو قتل کرنے کے بعد "عوامی کانگریس” میں سیاسی نمائندگی کی چھاؤں کھو چکے ہیں۔ اب انہیں قبائلیوں کے علاوہ قانونی افواج کا بھی کھلا سامنا ہے۔ دریں اثناء، کل ٹیلی ویژن پر صدر عبد ربہ منصور ہادی نے خطاب کرتے ہوئے "عوامی کانگریس پارٹی” کی قیادتوں، سیاسی جماعتوں اور سماجی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی قیادتوں کے پیچھے کھڑے ہوں۔ جبکہ فوج نے صنعا کی جانب محاذ کھول دیا ہے۔ (۔۔۔)

منگل   – 17 ربيع الأول 1439 ہجری – 05 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14252]