الحدیدہ

صالح کی پارٹی کے 20 رہنما اس کے مخالف

  جدہ: سعيد الابيض – رياض: عبد الہادی حبتور یمن کی "عوامی کانگریس پارٹی” کے رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے دیگر 19 رہنماؤں کے ساتھ سابق صدر علی عبد اللہ صالح کی پارٹی کے مرکزی رہنما کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے "سرکاری حکومت” کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

صالح کی پارٹی کے 20 رہنما اس کے مخالف
1493053469706982600

جدہ: سعيد الابيض – رياض: عبد الہادی حبتور

یمن کی "عوامی کانگریس پارٹی” کے رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے دیگر 19 رہنماؤں کے ساتھ سابق صدر علی عبد اللہ صالح کی پارٹی کے مرکزی رہنما کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے "سرکاری حکومت” کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

یمن سے باہر رہتے ہوئے الحدیدہ شہر میں "کانگریس” پارٹی کے چیئرمین عصام شریم نے "الشرق الاوسط” سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ وہ رہنما جو سرکاری حکومت میں شامل ہوئے ہیں وہ سب صالح اور باغی ملیشیاؤں کی دھمکیوں کی وجہ سے یمن چھوڑ کر عرب ممالک کی جانب چلے گئے ہیں۔

منگل 28 رجب 1438 ہجری­  25 اپریل 2017ء  شمارہ: (14028)