صنعاء میں بغاوت کی وجہ سے ایران حیران

صالح کی فوجوں کا اہم علاقوں پر قبضہ۔۔ اتحاد کی طرف سے "کانفرنس” کے لوگوں کی طرف مائل ہو جانے کا استقبال۔۔ واشنگٹن کی طرف سے امن حل کے مطالبے کی حمایت لندن: بدر القحطاني رياض: عبد الهادي حبتور جدة: اسماء الغابري اور سعيد الابيض چند دنوں قبل یمن کے […]

صنعاء میں بغاوت کی وجہ سے ایران حیران
صالح کی فوجوں کا اہم علاقوں پر قبضہ۔۔ اتحاد کی طرف سے "کانفرنس” کے لوگوں کی طرف مائل ہو جانے کا استقبال۔۔ واشنگٹن کی طرف سے امن حل کے مطالبے کی حمایت

لندن: بدر القحطاني رياض: عبد الهادي حبتور جدة: اسماء الغابري اور سعيد الابيض

چند دنوں قبل یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے فورسز اور حوثی میلیشیاؤں کے درمیان ہونے والی جنگوں نے صنعاء کے اندر ایک ایسی انقلاب کی صورت اختیار کر لی ہے جس نے ایران کو حیران کر دیا ہے اور خاص طور پر یہ اس وقت ہوا جب صالح نے یہ اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کی قیادت میں قانون کی حمایت کرنے والے اس اتحاد کے ساتھ نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار ہیں جس نے ان کے بیان کا استقبال کیا ہے۔(۔۔۔)

اتحاد کے رہنماؤں نے ایران کے ماتحت میلیشیاؤں سے نجات پانے کے لیے صالح کی قیادت میں عوام کی طرف عوامی عام کانفرنس کے مائل ہونے کا استقبال کیا ہے۔

یمن کے اندر امریکی سفیر میتھیو ٹولر نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاسہائے متحدہ امریکہ صنعاء میں قتل وقتال، شہریوں کے حق میں ہونے والے نقصانات اور دار الحکومت کی بربادی کے رپورٹ کے سلسلہ میں بہت زیاہ پریشان ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو پرسکون ہونے کی طرف آمادہ کرتے ہیں اور امن وسلاتی پر مبنی حل کے سلسلہ میں کوشش کرنے کے لیے مختلف فریقوں کے بیانات کا استقبال کرتے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار – 15 ربيع الأول 1439 ہجری – 03 دسمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14250)