چوتھائی شام کردوں کے ما تحت اور پانچ امریکی اڈے
"الشرق الاوسط” سے "یونٹ” کے کمانڈر کی گفتگو: ہم ہر قسم کے ترکی حملہ کا جواب دیں گے لندن: إبراهيم حميدي کردی عوام کی حفاظت کرنے والی یونٹس کی کمانڈر سبان حمو نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے دریائے فرات کے مشرقی [&hell
"الشرق الاوسط” سے "یونٹ” کے کمانڈر کی گفتگو: ہم ہر قسم کے ترکی حملہ کا جواب دیں گے

لندن: إبراهيم حميدي
کردی عوام کی حفاظت کرنے والی یونٹس کی کمانڈر سبان حمو نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے دریائے فرات کے مشرقی کنارہ کے علاقوں کو داعش سے آزاد کر دیا ہے اور یہ امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے سایہ اور دیر الزور کے اندر مشترکہ کمرہ میں روس کی طرف سے لوجسٹک اور فضائی مدد کی وجہ سے ہوا ہے۔(۔۔۔)
آج فرات کے مشرقی علاقہ کی آزادی کے سلسلہ میں ہونے والے سرکاری اعلان کے وقت کردی یونٹس پر مشتمل شام کی ڈیموکریٹ فورسز اقتصادی طور پر مفید شام کے اکثر وبیشتر علاقہ پر قابض ہو چکی ہوگی اور ان علاقوں میں کنوئیں، تیل اور گیس کے کارخانہ، پانی کے ذرائع، تین ڈیم اور زراعتی زمین کے بڑے علاقے شامل ہیں اور اگر ان علاقوں کو شمالی حلب کے عفرین علاقہ میں شامل کر دیا جائے تو یہ فورسز شام کے 23 فیصد علاقوں پر قابض ہو جائے گی جس کی مسافت 185 ہزار میٹر مربع ہے۔(۔۔۔)
حمو نے کہا کہ ہم نے اپنی فورسز کی مدد کرنے کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے کوئی تنازل یا تبدیلی کا مشاہدہ نہیں کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ابھی پانچ امریکی فوجی اڈے موجود ہیں جن میں سے دو کوبانی یعنی عین العرب میں، ایک الشدادی میں، ایک الحسکہ میں اور ایک المالکیہ میں ہے اور ابھی ترکی اس عفرین کے علاقے میں فوجی حملہ کرنے کے سلسلہ میں روسی سایہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں روسی فوج اپنے ایک مرکز میں مقیم ہے اور حمو نے یہ بھی کہا کہ ہم ترکی کے لیے کسی قسم کی دھمکی نہیں چاہتے ہیں لیکن اپنی زمینوں کی دفاع کریں گے خواہ وہ حملہ کسی بھی طرف سے ہو اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر ظلم کرنے کی صورت میں ہمارا جواب بہت سخت اور شدید ہوگا۔
اتوار – 15 ربيع الأول 1439 ہجری – 03 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14250)