إسرائيل غزہ میں نئی جنگ چھیڑ رہا ہے
رام الله: كفاح زبون کل اسرائیل نے غزہ سیکٹر میں ایک نئی جنگ کا آغاز کیا جب تحریک حماس نے سرحدی دیوار کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ جبکہ اس دیوار کا مقصد سرنگوں کے راستے حملے کی کاروائی کو روکنا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کے گھروں کے نیچے چھپی […]

رام الله: كفاح زبون
کل اسرائیل نے غزہ سیکٹر میں ایک نئی جنگ کا آغاز کیا جب تحریک حماس نے سرحدی دیوار کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ جبکہ اس دیوار کا مقصد سرنگوں کے راستے حملے کی کاروائی کو روکنا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کے گھروں کے نیچے چھپی سرنگوں کے راستے منہدم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی فوجی خطے کے کمانڈر جنرل ایال زامیر نے کہا: "اگر حماس دیوار کی تعمیر کی وجہ سے جنگ میں کودنا چاہتی ہے تو یہ وجہ جنگ کے لئے کافی ہے، لیکن دیوار کی تعمیر ہو کر رہے گی”۔
یاد رہے کہ اسرائیل کئی ماہ سے دس میٹر گہری دیوار کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیمنٹ کے بلاک اور حساس ترین آلات پر مشتمل 64 کلومیٹر طویل یہ دیوار 1٫1 ملیار ڈالر کی لاگت سے دو سال کے عرصے میں مکمل کی جائے گی۔